اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہورنیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نجکاری کے معاملات قوانین و ضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتر بنایا جائے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی بلاتاخیر نجکاری کو آگے بڑھایا جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حلف کے پابند ہیں،ملک و قوم کی بہتری کے لیے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے،پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ پری کوالیفائی کرنے والے ادارے کو نجکاری  کے عمل سے نہیں نکال سکتا۔

علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سیکھنے اور آئندہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،اداروں کی نجکاری اور پری کوالیفائی کے لیے شرائط و ضوابط کو مزید پرکشش بنایا جائے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نجکاری کے عمل میں ممبران کی شرکت کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے