اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کازلسٹ جاری

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے آئینی بنچز کی کازلسٹ جاری کر دی گئی، آئینی بینچ 14 نومبر کو 18 جبکہ 15 نومبر کو 16 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سابق صدر عارف علوی کو برطرف کرنے کیلئے اور عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی اور درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اسی طرح بیرون ملک کاروبار، اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی اور سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

یاد رہے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کیسوں کی سماعت کرے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے