(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کے ساتھ مہنگائی بھی آؤٹ آف کنٹرول ہے۔
انتظامیہ کی غفلت شہریوں پر بھاری پڑنے لگی، سبزیاں اور پھل سب کچھ آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا، مارکیٹ میں ہر چیز سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت ہو رہی ہے۔
آج بھی سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں اور تین پھلوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، بازار میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، ٹماٹر 180 روپے کلو، لہسن چائینہ 850 روپے ، پیاز 160 روپے، ادرک تھائی 950 روپے کلو، سبز مرچ 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، پالک 60 روپے، مٹر 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
ادھر برائلر ایک ہی روز میں 21 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا، مرغی کا گوشت 511 روپے کلو مقرر ہو گیا، اسی طرح انڈے 2 روپے درجن مہنگے کرکے 334 روپے درجن میں دستیاب ہیں۔
مہنگے پھل کھانا بھی غریب کیلئے خواب بن گیا ہے، کیلا درجہ اول 150 روپے درجن، پپیتا 380 روپے، کھجور ایرانی 550 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔
شہری کہتے ہیں انتظامیہ موسمی سبزیوں، پھلوں اور انڈوں کی قیمتیں کنٹرول کرے۔