13 Nov 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 477 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 8 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.93 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر آ گیا ہے۔