اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انٹرا پارٹی الیکشن معاملہ، پی ٹی آئی نے دوسری نظرثانی اپیل دائر کر دی

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کیخلاف دوسری نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا، قاضی فائز عیسیٰ کے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے متعلق ریمارکس اور فیصلے ان کے متعصب رویے کو واضح کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ حامدخان نے قاضی فائز عیسیٰ کے متعصب ریمارکس اور رویے پر دلائل دیے جن کو نہیں سنا گیا، نظرثانی درخواست میں مخصوص نشستوں سے متعلق قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کر کے نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے