اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(ذیشان یوسفزئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کی جائے، ایل این جی کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے کی جائے تاکہ مقابلے کی فضا قائم ہو۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے دورے سے قبل ایل این جی سیکٹر کے متعلقہ حکام سے حکومتی خریداری کے کردار پر رپورٹ طلب کی تھی، پاور ڈویژن حکام  نے ایل این جی کی درآمد پر ورکنگ مکمل کر لی ہے، آئی ایم ایف حکام کو اس حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی سطح پر لانگ ٹرم ایگریمنٹ کے تحت پی ایس او اور پی ایل ایل ایل این جی درآمد کرتا ہے، ایگریمنٹ ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے اس مطالبے پر عملدرآمد یقینی بتایا جائے گا۔

پاور ڈویژن ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس وقت پاکستان حکومتی سطح پر ماہانہ دس کارگوز ایل این جی معاہدوں کے تحت منگواتا ہے، 9 کارگوز پی ایس او اور ایک پی ایل ایل درآمد کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے