اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف وفد کی وزارت خزانہ آمد، وفاقی وزیر محمد اورنگزیب سے ملاقات

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(مدثر علی رانا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے گئے اور پروگرام پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس، ریٹیلرز سکیم پر مذاکرات آج ہوں گے، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے