اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی تعاون میں پیشرفت پر تبادلہ خیال

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری صالح بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض میں منعقدہ عرب اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کی سائیڈ لائنز پر سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری سے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے