اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایئرپیوریفائر ز کی طلب میں اضافہ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جتن کرنا شروع کردیئے۔

گزشتہ سالوں کی نسبت رواں برس ائیر پیوریفائرز کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا، مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مارکیٹ میں ایئر پیوریفائرز کی قیمت 28 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک جا پہنچی۔دکانداروں کے مطابق ایئرپیوریفائرز کے اندر چار فلٹرز لگے ہوتے ہیں جو آلودہ ہوا کو کھینچ کر اس کے ذرات فلٹر کر کے صاف ہوا فراہم کرتے ہیں، اس سال ایئر پیوریفائرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایئر پیوریفائرز کی قیمت 28 ہزار سے شروع ہو کر دو لاکھ تک جاتی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے اب صاف ہوا میں سانس لینے کے لیے بھی پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ادھر پنجاب کے تمام اضلاع میں سموگ سے نمٹنے کیلئے ایئر پیو ریفائرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیو ریفائرز لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ڈویژنز میں خراب ایئر کوالٹی انڈیکس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے