اپ ڈیٹس
  • 332.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سموگ: لاہور کے 12 علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگنے کا امکان

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) سموگ کی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگائے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طورپر لاہور کے 12 علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ان علاقوں میں شملہ پہاڑی ، حسین چوک ، ریلوے سٹیشن، بادامی باغ اور اسلام پورہ شامل ہیں ۔ انارکلی ، گلشن راوی ، ڈیفنس فیز ایٹ ، جوہر ٹاؤن ریونیو سوسائٹی اور ٹھوکر نیاز بیگ بھی شامل ہیں۔

دھرم پورہ اور شادمان میں بھی گرین لاک ڈاؤن لگنے کا امکان ہے ، ان علاقوں میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوں گی ، ان 12 علاقوں میں کمرشل جنریٹرز بند اور چنگچی رکشوں پر پابندی ہوگی۔ نجی اورسرکاری اداروں میں پچاس فیصد عملہ آئے گا ۔

 گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں اوپن بار بی کیو پر پابندی ہوگی۔ سموگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے