اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدم برداشت ایک اور جان لے گئی،کوڑا پھینکنے پر ہونیوالا جھگڑا 65 سالہ شہری کی موت کا باعث بن گیا

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(ویب ڈیسک)لاہور میں کوڑا پھینکنے پر تلخ کلامی کے دوران تشدد سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیکٹری ایریا میں کوڑا پھینکنے پر معمولی تلخ کلامی پر اللہ دتہ،پرویز اور  قاسم کے تشدد سے 65 سالہ امیر علی جاں بحق  ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتی ہی فیکٹری ایریا تھانے کی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پہنچی جہاں فرانزک ٹیم اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے بیٹے زاہد علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اللہ دتہ، پرویز اور قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے