اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرین ٹاؤن پولیس مقابلے کا مقدمہ درج، قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت پولیس مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق چاروں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی ایک ساتھی خاتون اقراء بھی زخمی ہوئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد اور کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوئے۔

ادھر گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں رضوان، علی رضا، زین اور علی شامل ہیں، ملزمان نے چند روز قبل انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی وارداتیں کی تھیں، ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے