اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی، صارفین کو بجلی پر منتقل کرنے کا پلان

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(ذیشان یوسفزئی) گیس کے مقامی ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ بنیادوں پر گیس کے مقامی ذخائر میں 1.7 فیصد کی شرح سے کمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ سردیوں میں صارفین کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کو پورا کرنے میں بجلی سہولت پیکیج کا مرکزی کردار ہو گا جس کا اعلان حکومت نے گزشتہ روز کیا ہے۔

پیکیج کی کامیابی سے گیس کا استعمال کم ہو جائے گا اور بجلی کی طلب بڑھے گی جس سے کیپسٹی پیمنٹس کے بوجھ میں بھی تھوڑا ریلیف ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر گیس ذخائر میں 1.7 فیصد کمی جاری ہے اور ملک بھر کے مقامی گیس ذخائر سے پیداوار 3200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فیلڈ کے کمپریسر استمال کر لیتے ہیں جبکہ باقی 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سسٹم میں آتی ہے۔

اس 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی میں سے 1450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کھاد کارخانوں کو دی جاتی ہے جبکہ سوئی گیس کمپنیوں کو 1500 سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے، باقی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی سہولت پیکیج سے گیس کا استعمال کم ہو گا اور گیس کے کم استعمال سے بجلی کی طلب بڑھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے