اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

خوشحال ملک کیلئے اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل کی ضرورت ہے: محسن نقوی

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقبالؒ کے فلسفے کے مطابق ہمیں ملکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے، خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ ''خودی'' پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، اقبال نے شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد، خودی اور یکجہتی کا جذبہ بیدار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی اور نے نہیں بلکہ ہمیں اپنی تقدیر خود بنانی ہے اور اسی میں کامیابی ہے، اقبال کے فلسفے کے مطابق ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ بھر پور طریقے سے ملکر کرنا چاہیے، علامہ اقبالؒ نوجوانوں کے لئے ذہنی مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ  خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، علامہ اقبالؒ کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوں، اختلافات ایک طرف رکھیں، ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہو کر کام کریں، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے