اپ ڈیٹس
  • 332.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، معمولات زندگی متاثر، فضا مضر صحت قرار

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کے ڈیرے برقرار ہیں، فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ملتان آلودہ ترین شہر

پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دے دی گئی ہے جبکہ ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اولیا کے شہر میں اے کیو آئی 1260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرین لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح760 تک پہنچ گئی ہے۔

موٹروے، مارکیٹیں بند

دھند اور سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2، لاہور سے کوٹ سرور تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم3 سمندری سے درخانہ تک دھند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی سموگ اور دھند کے ڈیرے برقرار ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔

سموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

ادھر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردی ہیں۔

بیماریوں میں اضافہ

دوسری جانب لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ہے جس کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

شہر کے صرف گلاب دیوی ہسپتال میں ناک، کان، گلے، آنکھ اور سینے کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال ڈاکٹر حامد حسن کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں سموگ سے 14 ہزار مریض ہسپتال آئے تھے تاہم رواں سال یہ تعداد 30 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کہنا ہے کہ سموگ کے دوران بہت احتیاط کی ضرورت ہے، لاپرواہی مت کریں اور ماسک ضرور پہننا چاہیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک شہر کی فضا صاف نہیں ہوتی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے