اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی فنانسنگ کیلئے فنانشل پلان تیار

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی فنانسنگ کیلئے فنانشل پلان تیار کر لیا گیا۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کیلئے 85 فیصد رقم چین فراہم کرے گا اور 15 فیصد مقامی ذرائع سے فنانسنگ ہو گی، پراجیکٹ کیلئے چین سے فنانسنگ پر 2.3 فیصد تک شرح سود عائد ہو سکتا ہے۔ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کے 182 کلومیٹر کے ٹریک کو بچھانے کیلئے منصوبے کا افتتاح فروری 2025 کو ہوگا جبکہ کنسٹرکشن 3 برسوں میں مکمل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق چینی حکام اور وزیراعظم نے ٹیسٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے پر فیز ون کیلئے معاہدے پر اتفاق کیا، ٹیسٹ پراجیکٹ پر فنانشل انٹرنل ریٹ آف ریٹرن 5.44 فیصد تک ہو سکتا ہے۔ایم ایل ون کے ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی لائف لائن 40 سال ہو گی، نئے ٹریک کی ایکسل لوڈ کپیسٹی 25 ٹن ہو گی جبکہ لانڈھی اور حیدرآباد میں 2 نئے سٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

کراچی کینٹ اور سٹی کیلئے ٹرمینلز قائم کیے جائیں گے جبکہ جدید سگنل ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم انسٹال کیا جائے گا، دسمبر میں ٹیکنیکل بڈ اور فنانشل بڈ اویلیوایشن کے بعد جنوری 2025 میں لون ایگریمنٹ طے پائے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور سیکرٹری ریلوے نے ایم ایل ون پراجیکٹ پر چینی سفیر سے ملاقات بھی کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے