اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 11 ممبران  نے شرکت کی، جسٹس جمال مندوخیل اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود تھے، اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب اور شبلی فراز جبکہ حکومت سے فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ نے بطور ممبر اجلاس میں شرکت کی۔

سپریم کورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہیں ہو سکا، جس پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے