اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بیرون ملک جانیوالوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا۔

نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا، روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا گیا ہے کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے