اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا: شیخ رشید

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اس ملک میں نہ کوئی آئین ہے نہ قانون نہ جمہوریت نہ سیاسی ماحول، آج سردار رازق نے جج صاحب کے سامنے میرا کیس لڑا ہے، 94 گواہوں میں کسی نے مجھے 9 مئی کو نہیں دیکھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں، 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب لیڈرز باہر ہیں کیونکہ یہاں سموگ ہے، ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے، ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر تک نہیں ملا، یہ خود سموگ میں نہیں رہنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف والے آ رہے ہیں، سکولوں میں بچوں کے داخلے کم ہوگئے ہیں، والدین کے پاس داخلہ فیس جمع کرانے کے پیسے نہیں، پنجاب حکومت کو کہوں گا داخلہ فیس معاف کر دی جائے، سیاست ضرور کرتا ہوں، 40 دن کا چلہ گزرا ،ساری زندگی افسوس رہے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، پہلے ہی آپ کو کہتا تھا ٹرمپ جیتے گا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا مرضی غیر مقبول کرنے کی کوشش کر لیں، لوگ خاموش ضرور ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام میں جگہ نہیں بنا سکی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جگہ بنائی ہے، انہوں نے خود کو اپ گریڈ کیا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست میں اپنا گڑھا خود کھودا ہے، میری عالمی سطح پر نظریں اس طرف ہیں کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے