اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کیا، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے