اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تین سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) تین سالہ بچی امل سکھیرا نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر اقدامات کے لئے 3 سالہ بچی بھی میدان میں آ گئی،. بچی امل سکھیرا نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جسٹس جواد حسن نے سیکرٹری ماحولیات اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار تین سالہ بچی ہے اور اپنے دوستوں ، کلاس فیلوز اور آئندہ نسل کی بہتری کے لئے درخواست دائر کر رہی ہے، کمسن بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، پنجاب کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، محکمہ ماحولیات اور پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مکمل نا کام ہو چکے ہیں۔

 درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 99 اے کے تحت حکومت شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول دینے کی پابند ہے، پنجاب حکومت آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر پا رہی، رپورٹس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث ایوریج زندگی میں ساڑھے 5 برس کی کمی واقع ہوئی ہے، موٹرسائیکلز سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، اس وقت سڑکوں پر دھواں چھوڑتی موٹرسائیکلز بغیر فٹنس ٹیسٹ کے رواں دواں ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 3 سال کی بچی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر سکتی ہے جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی بھی پاکستانی شہری جو حکومتی اقدام سے متاثر ہو وہ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ درخواست گزار عدالت کیوں نہیں آئیں، وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ سموگ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچے کو گھر ہی رہنے دیں، عدالت نے سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کو آرٹیکل 99 اے کے تحت دیئے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے