اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل استعمال ہونے والے جنریٹرز پر پابندی عائد کر دی

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل استعمال ہونے والے جنریٹرز پر پابندی عائد کر دی، آئندہ سات روز میں جنریٹرز میں اِنورٹر لگانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کمرشل استعمال کے جنریٹرز پر مکمل طور پر پابندی لگا دی، عدالت نے احکامات جاری کئے کہ جو دکاندار اپنے جنریٹر میں اِنورٹر نہیں لگاتے ان کے جنریٹر سیل کر دیئے جائیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے قصور میں چمڑے کی فیکٹریوں بارے رپورٹ پیش کی گئی،عدالت نے حکومت کے تجاوزات ختم کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور کہا کہ تجاوزات ختم کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوتی۔

عدالت نے پی ایچ اے کو کینال روڈ پر موجود درختوں کی ٹہنیوں کو کاٹنے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے کہا ٹہنیوں کو مکمل صاف کیا جائے تاکہ مسافروں کو روڈ سائن واضح نظر آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے