اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن، 19 مقدمات درج، 07 افراد گرفتار

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 19 مقدمات درج اور 07 افراد گرفتار ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 382 افراد کو 07 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 12، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی پر 02، اینٹوں کے بھٹوں کی 02 اور دیگر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1700 ملزمان گرفتار، 1826 مقدمات درج کئے گئے، 19291 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، 1247 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1103، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16499 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی سرگرمی کی 310، اینٹوں کے بھٹے کی 631 ، باربی کیو کی 42 اور دیگر مقامات کی 180 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، دھواں چھوڑنے والی 4695 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند،01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ، شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ 15 ہزار 363 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 55 ہزار 494 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 13 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے