اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد منشیات آپریشن، ملک بھر سے اب تک 2135 منشیات فروش گرفتار

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا، ستمبر 2023 سے اب تک جاری آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1056.922 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 2135 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.945 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 52.753 میٹرک ٹن چرس برآمد کی جا چکی ہے، اسکے علاوہ سکیورٹی فورسز نے ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.127 میٹرک ٹن میتھ، 9.705 میٹرک ٹن افیون اور 985.392 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔

سکیورٹی فورسز نے اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 90.882 کلو گرام ہیروئن، 3630.066 کلو گرام چرس، 561.709 کلو گرام میتھ، 257.467 کلو گرام افیون جبکہ 330.614 کلو گرام دیگر منشیات ضبط کیں، اسکے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 4870.738 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 134 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

سکیورٹی فورسز نے اکتوبر کے دوران بلوچستان سے 3114.296 کلو، خیبرپختونخوا سے 266.848 کلو، گلگت بلتستان سے 647.044 کلو، پنجاب سے 531.77 کلو جبکہ سندھ سے 288.78 کلو منشیات ضبط کیں۔

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے