06 Nov 2024
(لاہور نیوز) غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 799,208 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
07 اکتوبر سے 05 نومبر 2024 تک 26،540 افغان باشندوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10،430 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لئے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔