اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں سموگ اور دھند کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں بھی سموگ اور ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے, سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام / رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے