اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورو نانک دیو جی کا 555 واں جنم دن، 60 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں 60 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کی توقع ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ نے گورودوارہ جنم استھان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو ڈر اور خوف زدہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر نہیں، بھارتی سکھ یاتریوں کو کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں جاؤ گے تو مار دیئے جاؤ گے، پاکستانی عوام آپ سے پیار نہیں کرتے۔

رمیش سنگھ نے کہا کہ جب سے مریم نواز چیف منسٹر بنی انہوں  نے ٹورازم کی بات کی، چیف منسٹر  نے ہمیشہ اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ بد قسمتی سے پچھلے 5 سال میں کچھ ڈلیور نہیں کیا گیا، ہماری اولین ترجیح ننکانہ صاحب ہے، ہمارا فوکس ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے