اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست پر سماعت 6 نومبر ہو گی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ساہیوال کے ہیڈ ماسٹر محمد فیضان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب کے سرکاری سکول میں ساڑھے تین لاکھ اساتذہ کئی سالوں سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ سے ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ کے نام پر ٹیسٹ لینے کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سکولوں کے اساتذہ تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے، صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹیچرز کے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کیا ہے ، حکومت سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے لئے اساتذہ کو ٹیسٹ سسٹم کے ذریعے دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے ٹیچرز سراپا احتجاج ہیں، پنجاب حکومت کی جانب صوبہ بھر کے ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے