اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، دوران سماعت وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

وکلاء صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی مخالفت کی گئی، پراسیکیوٹر  نے مؤقف اپنایا کہ بریت کی درخواستیں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش ہیں۔

سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین، چار تاریخیں دے چکی مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی، عدالت توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرے، وکیل صفائی سلمان صفدر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کے حق میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے