اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کا بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر  نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزاروں  نے استدعا کی کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے بھی روکا جائے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے