اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور شہر کی فضا بدستور مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہورنیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر برقرار، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 517 تک جا پہنچی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا۔ عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک جا پہنچا ہے۔

آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا۔ شہر لاہور میں تاحال بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی سموگ کی اوسط شرح کو کنڑول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

لاہور میں سموگ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، لاہور اور اس کے گرد و نواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار4 سے8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

علاوہ ازیں شہر لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو سکولز، کالجز، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ، مین مارکیٹ کو گرین لاک ڈاؤن میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے