اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ کی جانب سے مبینہ طور پر ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرنے پر محکمہ تعلیم نے سیکڑوں اساتذہ کے معطلی آرڈرز جاری کر دیئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکامی، اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کر دیا، محکمہ تعلیم کیلئے اساتذہ کی جانب سے ٹیسٹ نہ دینے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کےمطابق ابھی تک ٹی این اے ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے صرف 4100 اساتذہ نے شرکت کی، صوبہ بھر میں اساتذہ کی تعداد 3 لاکھ چھبیس ہزار ایک سو ہے۔

امتحان کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود تاحال 3 لاکھ بائیس ہزار اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحان نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں سکول سربراہان اور اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں اور انھیں 7 روز میں محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم معطل ہونیوالوں میں زیادہ تر اساتذہ یونین کے عہدیدار ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے