اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آرہی: ایچ آر سی پی

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں نجی کالج میں ریپ کا پروپیگنڈا کر کے سوشل میڈیا پر ہیجان برپا کرنے والوں کے بے نقاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا نجی کالج میں زیادتی کے جعلی پروپیگنڈے پر اہم بیان سامنے آگیا۔

ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آرہی، قابل بھروسہ شہادتوں کی عدم موجودگی کے باعث طالبہ سے زیادتی کے شواہد ثابت نہیں ہو سکتے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لاہور کے ایک نجی کالج میں ایک طالبہ کے ریپ کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے، مختلف واقعات سے نجی کالج کے طلبا میں شبہات اور بداعتمادی کی فضا پیدا کی گئی، کچھ فریقین نے طلبا کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کی۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے زور دیا ہے کہ من گھڑت معلومات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے پیش نظر ضروری ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی کو عام کیا جائے، تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو حق رازداری کی حفاظت کے ساتھ طالب علموں کی دسترس میں ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نہ صرف پنجاب حکومت بلکہ پولیس حکام بھی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے معاملات کو بگاڑنے میں ملوث کئی افراد اس وقت کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے