اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایڈمن جج منظر علی گل کے آج رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی، اے ٹی سی ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت ملتوی کی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں، عمران خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوئی جبکہ دیگر 4 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں زیر التوا ہیں۔

دوسری جانب کورٹ نمبر 3 میں ضمانت کی درخواستوں پر فاضل جج ارشد جاوید نے آج ہی فیصلے کا عندیہ دیا ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آج 4 ضمانت کے کیسز میں پیش ہوئے ہیں، عمران خان کی مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4 ضمانت کی درخواستوں پر کورٹ نمبر 3 میں سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتوں پر آج فیصلے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے