اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دوخطرناک دہشتگردسمیت 12 گرفتار

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے 140 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں سرگودھا ، بھکر ، رحیم یار خان ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں کی گئیں ، بھکر سے فتنہ الخوارج کا 1 جبکہ سرگودھا سے الزینبیون کا ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 7 ڈیٹونیٹر، 7 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، دو آئی ای ڈی بم ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ندیم مرتضیٰ، محمد جابر ، آصف افتخار ، شمس الدین ، اعجاز حسین ، حسن خان ، شاہد سعید ، فاروق احمد وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں 1318 کومبنگ آپریشنز کے دوران173  مشتبہ افراد گرفتار کیے جبکہ ان کومبنگ آپریشنز میں 40952 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے