اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 5 دسمبر تک نظر بندی احکامات سے روک دیا

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت 5 دسمبر تک کسی بھی قسم کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق  نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی نظر بندیوں کے احکامات کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق سال2022 سے لیکر اب تک حکومت نے نظر بندی کے 20 ہزار احکامات جاری کیے جبکہ 2023 میں 4 ہزار 470 نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نظر بندی کے احکامات کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کرتی ہے، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت نظر بندیوں کے قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو 5 دسمبر تک کسی بھی قسم کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو نظر بندی کے سیکشن 3 کی قانونی حیثیت پر دلائل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے