اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافہ کیلئے نیا سسٹم متعارف

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافہ کے لئے نیا سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا،اس جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے ایف بی آر کے افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم سے شفافیت بڑھے گی اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انفارمیشن سینٹر 2.0 میں دستیاب سٹاک رجسٹر ایک جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا،ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کر کے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم سے ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، سٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت ٹیکس افسران کو قوانین پر عمل درآمد کرانے اور کمپلائنس رپورٹس مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی، یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے