اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے تین ماہ میں ترسیلات میں 38.8 فیصد کا اضافہ، تین ماہ میں برآمدات میں 7.8 فیصد اور درآمدات میں 15.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے تین ماہ میں 48.2 فیصد کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے مالی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، روپے کی قدر میں بھی تین روپے تک بہتری آئی۔

وزارت خزانہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92.1 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر ایف بی آر محصولات میں 25.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نان ٹیکس آمدنی میں تین ماہ میں 20.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں مالی خسارے میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے