29 Oct 2024
(لاہور نیوز) ڈی پی ورلڈ کے وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی کیا۔
ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کے درمیان کوریڈور بنانے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، ڈی پی ورلڈ نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی تعریف کی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات دریافت کرنے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
ڈی پی ورلڈ نے پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں کی تلاش اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا، ڈی پی ورلڈ دبئی کی بڑی اور شہرہ آفاق فرم ہے۔