28 Oct 2024
(لاہور نیوز) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔