تجارت
شہر میں ایل پی جی کی من مانے داموں پر فروخت جاری،شہری 300 روپے فی کلو بھی خریدنے پر مجبور
28 Oct 2024
28 Oct 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں،قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہوگئے ہیں جبکہ ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے والا کوئی نہیں، ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اور دیگر اداروں کی جانب بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔