28 Oct 2024
(لاہورنیوز) روپے کی قدر میں کمی کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.68 پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔