اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف جسٹس کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ کا  اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ میں اس بات پر زوردیا گیا کہ فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا، اجلاس میں اس تجویز پر بھی اتفاق ہوا کہ خصوصی بنچز دیوانی اور فوجداری مقدمات کو نمٹائیں گے۔

دوسری جانب اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے کیس منیجمنٹ سسٹم کو ایک ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا، فل کورٹ کا آئندہ اجلاس دو دسمبر کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے