28 Oct 2024
(لاہور نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں،برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی گیس کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، ساڑھے 3 فیصد کمی کے ساتھ گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔