اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن، چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئے پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، اقتصادی امور ہائی وے اپگریڈیشن کیلئے فنانسنگ پر چائنیز حکام سے بات کر رہے ہیں، ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی فنانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔

اپگریڈیشن کیلئے چائنیز فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جانے کا امکان ہے، اپگریڈیشن پلان میں اعلیٰ معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کے اردگرد بائی پاسز شامل ہیں۔

ہائی وے کی اپگریڈیشن مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گی، قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے، چین سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے