28 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 016 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آ گیا ہے۔