(لاہور نیوز) برائلر قیمت میں گراوٹ کے باوجود تاحال غریب کی پہنچ سے دور ہے۔
مرغی کا گوشت 11 روپے سستا، فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 8 روپے فی کلو تک کمی دیکھنے میں آئی، فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 315 روپے ہو گئی۔
ادھر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے باوجود پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے، آج سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور دو پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کے بجائے 150 روپے، ٹماٹر 115 روپے کے بجائے 140 روپے، لہسن 615 روپے کے بجائے 850 روپے جبکہ ادرک 775 روپے کے بجائے ایک ہزار روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 روپے، درجہ دوم 110 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے، انار بدانہ 800 روپے، انگور سندرخانی 450، سیب 300 اور آم 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔