اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں کی میتیں تک نہیں ملتیں: مشعال ملک

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں کی میتیں تک نہیں ملتیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ مل کر یہ دن مناتا ہے، کشمیری بچے اس وقت سکول میں نہیں جاسکتے، ان کے والد جیلوں میں بند ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد کو 7 نسلیں ہوچکی ہیں لیکن آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے بھی آواز بلند ہورہی ہے، کشمیریوں کیلئے ہمیں مضبوط اور توانا آواز چاہیے، عوام ساتھ ہو تو کوئی بھی آزادی مل سکتی ہے، عوام کی آواز ساتھ ہو تو دنیا کے بڑے بڑے فرعون ہار جاتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھروں کے اندر لوگ بھی محفوظ نہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رہنماؤں اور پیاروں کی میتیں نہیں دی جاتیں، یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے، آسیہ اندرابی بہت بیمار ہیں، ان کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں قرارداد پاس کر کے 50 لاکھ بھارتیوں کو آباد کر دیا گیا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کر دے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صرف آج کا دن نہیں یہ ایک جہاد مسلسل ہے، یہاں آج ریلی میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے سب کی شکرگزار ہوں، کشمیر کاز زندہ ہے اور کشمیریوں کے وارث زندہ ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے