اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا:وقاص اکرم

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز)رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا۔

پروگرام‘‘ٹونائٹ وود ثمر عباس’’ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی نے احتجاج 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف  کرنے کا کہا تھا، پیر کو لیگل کمیٹی دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشری ٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، بشری ٰ بی بی کی تمام کیسز میں ضمانت ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز غیر قانونی تھے، ہم سب کے اوپر کافی جھوٹے مقدمات ہیں، ڈیل کی باتیں کرنا ہمارے مخالفین کی بیہودہ کوشش ہے۔

زین قریشی کے استعفیٰ کے حوالے سے سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ زین قریشی نے ابھی تک کوئی استعفیٰ نہیں دیا ، بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہے۔

ان کا بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کا سوال کرنے پر اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کی بہنیں یا فیملی سیاست نہیں کریں گی، کل بشریٰ بی بی سے کسی کی کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے