اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ ہے اور بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ ہیں: فیصل قریشی

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی اداکاروں کو اکڑباز جبکہ بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملنسار قرار دیا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکاروں کے حوالے سے قصہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں سلمان خان کی غیر سرکاری تنظیم 'بینگ ہیومن' کی ایک بڑی تقریب ہوئی جہاں پاکستان سے بھی اداکاروں کو بلایا گیا تھا اور بھارتی اداکار بھی موجود تھے۔

اداکار نے کہا کہ وہاں دیکھ کر مجھے حیرانی ہوئی، ہم وہاں بھارتی اداکاروں سے مل رہے تھے، پہلی ملاقات سہیل خان اور سنیل شیٹی سے ہوئی جو جم کر رہے تھے اور وہ مجھ سے ایسے بات کرنے لگے جیسے ہم بچپن کے دوست ہوں، اس کے بعد میں سلمان خان کے ساتھ ملا، چنکی پانڈے اور جاوید جعفری سب بہت اچھے تھے، تصاویر لینے کیلئے بلا رہے تھے۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ بھارتی اداکار وہاں ہلہ گلہ کر رہے تھے، مجھے اپنے پاکستانی اداکاروں میں تھوڑی اکڑ نظر آتی ہے جب کہ بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ تھے تو ہمیں تھوڑی حیرانی ہوئی کیونکہ بھارتی اداکار بہت خوش آمدید کہنے والے لوگ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے